لاہور ہائیکورٹ نے عدالتوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں صرف چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں اب پیر سے جمعرات تک عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں نئے مقدمات دائر کرنے کے لیے قائم ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات تک پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرے گا، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے روز محدود عملہ یعنی تقریباً دس فیصد اسٹاف ڈیوٹی انجام دے گا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سکیورٹی اور صفائی سے متعلق عملہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق پورے ہفتے خدمات انجام دیتا رہے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول کی اجازت نہیں ہوگی

